جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلاب، تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

datetime 1  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(این این آئی)دریائے راوی میں آئے ہوئے شدید سیلاب نے ساہیوال کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے نتیجے میں ضلع بھر کے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔سیلابی پانی کی تیزی نے متعدد گھروں اور علاقوں کو متاثر کیا ہے، اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔موضع اکبر شاہ کے علاقے میں سیلابی پانی نے ایک گھر کی چھت کو گھیر لیا تھا، جہاں تین افراد جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں، پھنس گئے تھے۔رشتہ داروں کی فوری اطلاع پر ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی قیادت میں ریسکیو 1122 اور پاک فوج نے مشترکہ آپریشن کے ذریعے ان افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود نے ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں شاباش دی۔سیلاب کی شدت کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 74 اسکول مزید 7 روز کے لیے بند رہیں گے۔اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے واضح کیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے باقی تمام اسکول یکم ستمبر کو معمول کے مطابق کھل جائیں گے، اور تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔سیلاب کے باعث ساہیوال کے مختلف علاقوں میں صورتحال انتہائی نازک ہے، تاہم انتظامیہ اور امدادی ادارے سیلابی علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں تاکہ مزید نقصانات کو روکا جا سکے اور متاثرہ افراد کو فوری سہولت فراہم کی جا سکے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…