اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک واقعے میں پیر تاج رسول، جو دریا کا رخ بدلنے کا دعویٰ کر رہے تھے، خود ہی دریا میں ڈوب گئے۔تفصیلات کے مطابق، پیر تاج رسول نے ایک وظیفہ پڑھ کر دریا کے بہاؤ کو موڑنے کا اعلان کیا تھا اور اس موقع پر ان کے مریدین نے با آواز بلند آمین بھی کہی۔ اس دوران ان کی ویڈیو بھی بنائی گئی تھی جو بعد میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔تاہم، دریا کا رخ بدلنے کے بجائے پانی کا بہاؤ مزید تیز ہو گیا اور صورتحال خطرناک ہو گئی۔
مرشد کو ڈوبتا دیکھ کر مریدین وہاں سے بھاگ نکلے جبکہ پیر پانی کی موجوں میں بہہ گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق، پیر تاج رسول کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، لیکن تاحال ان کا سراغ نہیں مل سکا۔یہ واقعہ عوام میں حیرت اور تنقید کا باعث بنا ہے اور سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔
دریا کا رخ بدلنے کا دعویٰ کرنے والے پیر تاج رسول دریا برد
ہوگئے تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری مرید مرشد کو ڈوبتا
دیکھ کر فرار ۔۔۔ 🤐🤐 pic.twitter.com/f6cK7C8zDE
— Shani (@FearlessWolfess) August 29, 2025