اسلام آباد (این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے عندیہ دیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جھوٹے کیسز کے ذریعے انتخابات سے آئوٹ کریں گے۔اسد قیصر نے نے اپنے تازہ بیان میں آصف علی زرداری کے عمران خان سے متعلق دیے گئے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کو جھوٹے کیسز میں گرفتار کرنا پی ڈی ایم کی خواہش ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں پاکستان کے مستقبل کے فیصلے اب عوام کریں گے، بند کمروں کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔