دو حہ (این این آئی)قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں رومیکا لوکاکو نے گول نہ ہونے کا غصہ ڈگ آئوٹ کے شیشے پر نکال دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔گزشتہ روز عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود بیلجیئم اورکروشیا مدمقابل تھی اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے بیلجیئم کو یہ میچ جیتناضروری تھا لیکن مقابلہ بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا اور کروشیا کے کوالیفائی کے ساتھ بیلجیئم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔دوران میچ رومیکا نے اپنی ٹیم کے لیے ایک نہیں کئی گول کرنے کی کوشش کی لیکن نتیجہ بے سود رہا، ٹیم کے باہر ہونے کے بعد رومیکا لوکاکو نے اپنی فرسٹریشن ڈگ آٹ کے شیشے پر نکالی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں رومیکا کو ڈگ آٹ پہنچنے پر غصے میں ہاتھ مار کر شیشہ توڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔