پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عمران ہماری حکومت گرانے کی بجائے اپنی دو حکومتیں گرانے آیا تھا، خواجہ آصف

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان راولپنڈی میں ہماری حکومت گرانے کی بجائے اپنی دو حکومتیں گرانے آئے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی گفتگو بے ربط ہوچکی ہے،

رات جو انہوں نے اعلانات کیے، اس کا آئینی اور عوامی طور پر بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا جلسہ تنگ سڑک پر کیا گیا، اگلے جلسے گلیوں میں ہوں گے، اقتدار بھی ایک نشہ ہے، وہ نشہ ان کو تنگ کر رہا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی والی ویڈیو فیک ہے تاہم وہ کہتے ہیں اصلی ہے، ایک طریقے سے ایف آئی اے ان کی عزت بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے لوگ ابھی تک پارلیمان لاجز استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مراد سعید ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے نہیں آرہے، اگر اس لیپ ٹاپ میں کسی طرف اشارہ ہے تو سامنے آئیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر بھی جھوٹے مقدمات بنے، قبل از گرفتاری ضمانت کرواسکتا تھا لیکن نہیں کروائی، فیصل واوڈا شور مچا رہا ہے وہ ان کا بندہ ہے، وفاداری کا اب بھرم رکھ رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ارشد شریف کا قتل خون ناحق ہے، یہ بولے گا، پکارے گا، قتل سے سیاسی فائدہ اٹھانے والوں کے ہاتھوں پر ارشد شریف کا قتل تلاش کریں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…