اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کا جلد بازی میں کیریئر داؤ پر لگ گیا، ساڑھے 3ماہ کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کم بیک کرنے والے پیسر ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوگئے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی دورہ سری لنکا میں ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنے کی
انجری کا شکار ہوئے تھے، انگلینڈ میں بحالی کا عمل مکمل کرکے ساڑھے 3ماہ کے طویل وقفہ کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے قومی ٹیم کو برسبین میں جوائن کیا، فٹنس100فیصد نہ ہونے کے باوجود میچز کھیلے۔اتوار کے روز کھیلے جانے والے فائنل میچ میں انھوں نے پہلے ہی اوور میں انگلش اوپنر الیکس ہیلز کو بولڈ کیا، اننگز کے 13ویں اوور میں ہیری بروک کے اسٹروک پر لانگ آف سے کیچ لینے کیلیے لپکے تو گھٹنہ زخمی کروا بیٹھے، اسی وقت خاصے تکلیف میں دکھائی دیئے،فزیو اور ڈاکٹر ان کو میدان سے باہر لیکر گئے، ایک اوور بعد ان کی میدان میں واپسی ہوئی۔کوئی احتیاط نہ برتتے ہوئے ان سے بولنگ کروانے کا خطرہ مول لیا گیا، لنگڑاتے ہوئے ایک گیند بھی کروائی مگر اس کے بعد بولنگ جاری نہ رکھ پائے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی پاکستان انگلینڈ سیریز کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے۔دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنی طرف سے سب کچھ کیا، سخت محنت جاری رہے گی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہین آفریدی نے کہاکہ اس ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے، عظیم ٹیم کا ایک چھوٹا سا حصہ بننے پر فخر ہے،ہم نے اپنی طرف سے سب کچھ کیا، سخت محنت جاری رہے گی۔ اپنے بیان میں قومی کرکٹر نے کہا کہ ہم نے اپنی طرف سے سب کچھ کیا، سخت محنت جاری رہے گی۔گزشتہ روز ورلڈکپ کے فائنل میں اہم مرحلے میں شاہین آفریدی اپنا اوور مکمل نہیں کرسکے تھے،
وہ 16 ویں اوور کی ایک گیند کراکر میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد باقی اوور افتخار احمد نے مکمل کیا۔کیچ لیتے ہوئے شاہین آفریدی کا گھٹنا زمین پر لگا تھا۔قبل ازیں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انشاء اللہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی انجری زیادہ سیریس نہیں ہوگی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے بھی گھٹنے کی انجری ہوچکی ہے مجھے اندازہ ہییہ انجری بہت تکلیف دہ ہے، جب آپ اس انجری کو سرجری کے بجائے ٹریننگ سے کور کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو مسلز کو اسٹرونگ کرنے میں بہت وقت درکار ہوتا ہے اس میں تکلیف بھی بہت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ شاہین کو جو انجری پہلے ہوئی تھی وہی انجری ہوئی ہے لیکن یہ انجری انشااللہ زیادہ سیریس نہیں ہوگی، شاہین جلد کور کرجائے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں اہم مرحلے میں شاہین آفریدی اپنا اوور مکمل نہیں کرسکے تھے، وہ 16 ویں اوور کی ایک گیند کراکر میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد باقی اوور افتخار احمد نے مکمل کیا،کیچ لیتے ہوئے شاہین آفریدی کا گھٹنا زمین پر لگا تھا۔