پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سی آئی ڈی ڈرامے سے سیکھ کر سفاک باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہاراشٹر (آئی این پی)بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے انڈین کرائم سیریز سی آئی ڈی سے متاثر ہو کر اپنی بیٹی کو قتل کر دیا،بھارتیمیڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں پولیس نے ایک 42سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو سبق سکھانے کے لیے اپنی 16سالہ بیٹی کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم مشہور ٹیلی ویژن کرائم سیریز سی آئی ڈی کی ایک قسط سے متاثر تھا، ظالم باپ ڈرامائی انداز میں اپنی بیٹی کے قتل کو خودکشی کا رنگ دیا،بھارت کی کالمنا پولیس کے مطابق ملزم گڈو چھوٹے لال راجک اپنی دوسری بیوی کوشلیا اور تین بچوں کے ساتھ رہتے تھے۔ 2016میں پہلی بیوی کی خودکشی سے موت کے بعد انہوں نے چند سال قبل دوسری شادی کی،پولیس نے بتایا کہ ملزم کی اہلیہ کوشلیا نے رواں سال 10اکتوبر کو اپنے شوہر کی طرف سے مبینہ ذہنی اور جسمانی تشدد کی وجہ سے گھر چھوڑ دیا تھا،بھارتی پولیس کے مطابق چھ نومبر کو ملزم کی بیٹی ماہی کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش ملی،پولیس جب موقع پر پہنچی تو انہیں خودکشی سے قبل لکھے گئے پانچ خط ملے جس میں ماہی نے اپنی سوتیلی ماں، ماموں، خالہ اور دادا پر اس کی زبردستی شادی کرنے کا الزام لگایا تھا،پولیس نے بتایا کہ ان نوٹس میں اس کے ماموں سنتوش پیپارڈے پر ہراسانی کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ ہمیں شک ہوا تو گڈو کا فون تفتیش کے لیے قبضے میں لے لیا۔ جس میں ہمیں ماہی کی ڈرامائی تصویر ملی جس کے گلے میں پھندا تھا۔ مزید پوچھ گچھ پر باپ نے بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا،ملزم نے اپنی بیوی کے واپس آنے سے انکار کرنے کے بعد اسے اور رشتے داروں کو سبق سکھانے کے لیے سی آئی ڈی کی ایک قسط سے آئیڈیا لیا اور ایک منصوبہ بنایا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اس منصوبے کا اپنی بیٹیوں سے ذکر کیا اور ماہی کو من گھڑت بیان کے ساتھ نوٹس لکھنے کا کہا،ناگپور کے ایڈیشنل کمشنر پولیس نوین ریڈی نے بتایا کہ چھ نومبر کو گڈو نے اپنی بیٹیوں کو صبح تین بجے جگایا اور انہیں بتایا کہ اسے پولیس کو دکھانے کے لیے ماہی کی تصویر کی ضرورت ہے،اس کے بعد اس نے مبینہ طور پر چھت سے رسی باندھی اور اپنی بیٹی کو میز پر کھڑے ہونے کو کہا۔

ملزم گڈو کے 12 سالہ بیٹے زیا نے موبائل فون پر اس وقت تصویر کھینچی جب ماہی گلے میں پھندا ڈالے کھڑی تھی،سفاک گڈو نے پھر میز کو ٹانگ ماری جس کے بعد ماہی نے مدد کے لیے پکارا لیکن ملزم نے اسے نہیں بچایا،پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنی بیٹی کو یہ کہہ کر منصوبے میں شامل کیا تھا کہ وہ ان کے رشتہ داروں کو سبق سکھانا چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…