پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

70فی صد ڈرائی شیمپوں میں کینسر کا سبب بننے والے مرکب کی موجودگی کا انکشاف

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو ہیون(این این آئی) ایک نئی رپورٹ میں ڈرائی شیمپوں کے متعدد نمونوں میں ایک قسم کے کارسینوجن کی خطرناک حد تک موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے شہر نیو ہیون میں موجود ایک خود مختار تجربہ گاہ ویلِیشر، جو مختلف اشیا کو پرکھتی ہے

اور ان کے معیار کے متعلق بتاتی ہے، نے 34 مختلف ڈرائی شیمپو کے برانڈز کے 148 منفرد بیچز کا تجزیہ کیا۔تجزیے میں ڈرائی شیمپو کے 70 فی صد نمونوں میں کارسینوجین کے طور پر جانے جانے والے مادے بینزین کی بڑی مقدار میں موجودگی کا انکشاف ہوا۔تجزیے میں ایک بیچ سے دوسرے بیچ کے نمونوں میں بینزین کی مقدار میں واضح فرق دیکھا گیا۔ کچھ نمونوں میں اس کی مقدار امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی تعین کردہ مقدار یعنی ہر 10 لاکھ پر 2 حصوں سے 170 گنا زیادہ تھی۔ 11 نمونوں میں یہ مقدار حد سے 10 گنا زیادہ تھی۔بینزین کے بڑی مقدار میں موجود ہونے کی وجہ سے ویلِیشر ایف ڈی اے سے درخواست کر رہی ہے کہ شیمپو کے تمام آلودہ بیچز کو واپس منگائے اور بینزین کی حامل اشیا جیسے کہ کاسمیٹکس میں بینزین کی حد کو واضح کرے۔بینزین ایک بے رنگ کیمیکل ہوتا ہے جو محلول کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ کے مطابق چپکنے والی اشیا(جیسے کہ گوند)، سیگریٹ کے دھوئیں، صفائی میں استعمال کیے جانے والے کیمیکلز اور پینٹ صاف کرنے والے مادے میں بینزین پایا جاتا ہے۔بینزین متعدد پیٹرولیم اشیا میں پایا جاتا ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…