پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ماہانہ فیس کے عوض ٹوئٹر پر بلیو ٹک فراہم کرنے کی سروس چند دن بعد معطل

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ٹوئٹر کی جانب سے ماہانہ 8 ڈالر کے عوض بلیو ٹک فراہم کرنے کی سروس متعارف ہونے کے چند دن بعد ہی معطل کردی گئی۔ٹوئٹر پر ماہانہ 8 ڈالر کے عوض بلیو ٹک فراہم کرنے کا فیچر گزشتہ ہفتے 7 نومبر کو امریکا، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں متعارف کرایا تھا۔

مذکورہ فیچر تک ابتدائی طور پر محدود صارفین کو رسائی دی گئی تھی تاہم اس باوجود اس سے بڑے پیمانے پر جعلی اکائونٹس کے تصدیق شدہ ہونے کے بعد اسے مکمل طور پر معطل کردیا گیا۔امریکی جریدے فوربز نے بتایا کہ ماہانہ 8 ڈالر فیس کی عوض تمام اکاونٹس کو بلیو ٹک فراہم کرنے کا فیچر 11 نومبر کو معطل کردیا گیا۔مذکورہ فیچر کو 7 نومبر کو متعارف کرایا گیا تھا اور چند ہی دن میں فیس کے عوض درجنوں جعلی اکائونٹس کو بلیو ٹک فراہم کیا گیا، جس کے بعد کمپنی کو مجبورا مذکورہ فیچر کو معطل کرنا پڑا۔اسی حوالے سے ٹیکنالوجی ویب سائٹ انگیجٹ نے بتایا کہ اگرچہ ٹوئٹر نے آفیشلی طور پر مذکورہ فیچر کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا، تاہم نیا فیچر11 نومبر سے کام نہیں کر رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممکنہ طور پر پیسوں کے عوض بلیو ٹک فراہم کرنے کا فیچر ابتدائی طور پر صرف آئی فون پر کام نہیں کر رہا، کیونکہ اسے پہلے آئی فون صارفین کے لیے پیش کیا گیا تھا۔دوسری جانب سے عالمی میڈیا نے بتایا کہ معطل کیے گئے فیس کے فیچر کو ایک ہفتے بعد دوبارہ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیس کا فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد درجنوں جعلی اکاونٹ بھی ویریفائیڈ ہوگئے تھے، جس کے بعد مذکورہ فیچر کو فوری طور پر معطل کردیا گیا۔ایلون مسک نے بھی ایک شخص کو ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ماہانہ فیس کا فیچر آئندہ ہفتے تک دوبارہ متعارف کرایا جائے گا۔ٹوئٹر پر ماہانہ فیس کے عوض تمام اکاونٹس کو بلیو ٹک فراہم کرنے کا منصوبہ گزشتہ ہفتے ہی سامنے آیا تھا اور ابتدائی طور پر اسے چند ممالک میں پیش کیا گیا تھا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…