بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

عمرہ سیزن،رواں سال اب تک قریباً 20 لاکھ لوگوں کی سعودی عرب آمد، جانتے ہیں پاکستانیوں کا کونسا نمبر رہا؟

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)تقریبا بیس لاکھ عمرہ زائرین جاری عمرہ سیزن کے دوران سعودیہ پہنچ چکے ہیں۔ وزارت حج و عمرہ کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں سے فضائی، زمنی اور بحری راستوں سے اب تک 1964964 مسلمان ادائیگی عمرہ کے لیے پہنچے ہیں۔وزارت کے مطابق عمرہ ادائیگی کا یہ سیزن یکم محرم الحرام سے شروع ہوتا ہے۔

رواں سال یکم محرم 30 جولائی 2022 کو تھا۔ سیزن 20 ذوالقعدہ تک جاری رہے گا۔اس کے بعد حج سیزن شروع ہو گا۔بتایا گیا ہے رواں سیزن کے دوران اب تک فضائی راستے سے 1783392 لوگ آئے۔ جبکہ زمین راستوں کے ذریعے 180363 افراد سعودیہ پہنچیں ہیں۔ بحری راستوں سے 1209 افراد آئے ہیں۔سب سے زیادہ آبادی کے حامل مسلم ملک انڈونیشیا سے عمرے کے لیے آنے والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ 551410 ہے۔ دوسرے نمبر پر پاکستان سے آنے والے شہریوں کی ہے جو عمرہ ادائیگی کے لیے سعودیہ پہنچے۔ یہ تعداد 370083 ہے۔سعودی وزارت کے پیش کردہ اعداد و شامر کے مطابق دوسرے ملکوں میں ادائیگی عمرہ کے لیے آنے والے مسلمانوں کی تعداد بھارت، عراق مصر اور بنگلہ دیش سے ہے۔ یہ تعداد بالترتیب 230794 ، 150109، 101657 ، اور 11984 ہے۔وزارت نے بتایا ہے کہ 470 سعودی کمپنیاں ہیں جو حج اور عمرہ کے لیے سہولتیں اور خدمات پیش کرنے کے اجازت نامے رکھتی ہیں۔ یہ کمپنیاں 29 ذوالقعدہ کو ختم ہونے والے عمرہ سیزن کے لیے بر سر عمل رہیں گی۔ اس کے بعد حج سیزن کا آغاز ہو جائے گا۔سعودی عرب نے عمرے کے لیے ویزے کی مدت ایک ماہ سے بڑھا کر تین ماہ کر دی ہے۔ ان تین ماہ کے دوران عمرے کے لیے آنے والے پورے سعودیہ میں ہر جگہ جا سکتے ہیں۔ البتہ حج سیزن شروع ہونے کی صورت یہ تین ماہ کا ویزہ قبل از وقت ختم ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…