ہنزہ (این این آئی)ہنزہ کے بالائی علاقے سوست میں برفانی چیتے کے حملے سے 7جانور ہلاک ہوگئے۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق برفانی چیتے نے گاں حسین آباد میں حملہ کیا۔محکمہ وائلڈ لائف نے بتایا اکہ برفانی چیتا رات گئے مقامی شخص کے مویشی خانے میں گھس گیا تھا جہاں اس کے وار سے 7 جانور ہلاک ہوگئے۔