اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئرتجزیہ کار و صحافی رانا عظیم نے انکشاف کیا ہے کہ پی ڈی ایم کی دو پارٹیوں نے اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطے کیے ہیں ہم ان کو چھوڑنے کیلئے تیار ہیں ، ہمیں اپنی ساتھ رکھو ۔ رانا عظیم نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو وفاقی وزیر اپنی فیملیز کیساتھ ملک سے چلے گئے ہیں ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے مارچ میں تیزی آچکی ہے جبکہ بیک ڈور رابطے کیے جارہے ہیں ۔ عمران خان کو نئی تعیناتی کے حوالے سے مطمئن کیا گیا ہے ۔ حالات تبدیل ہو گئے ،بہت سی جگہ پر ملاقاتیں اور ان بڑے اہم فیصلے ہو رہے ہیں۔رانا عظیم نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ دو وفاقی وزراء اپنی فیملیز کیساتھ بیرون ملک چلے گئے ہیں ۔