ایبٹ آباد (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں اپر کوہستان کے علاقے داسو میں میں دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی۔پی پی آئی کے مطابق ایبٹ آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت نے داسو دہشتگرد حملہ کیس میں دو ملزموں کو 13،13 بار سزائے موت اور 15،15 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔روزنامہ جنگ کے مطابق عدالت نے جرمانے کی عدم ادائیگی پرایک سال اضافی قید کی سزاسنائی گئی۔ مجرمان میں محمد حسین اور ایاز شامل ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس میں ناکافی ثبوتوں کے بناپر کیس میں نامزد 4ملزمان کو بری کردیا۔