جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے ٹیم دبئی پہنچ گئی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی پاکستانی تفتیشی ٹیم دبئی پہنچ گئی،پاکستانی ٹیم ارشد شریف کی متحدہ عرب امارات میں قیام گاہ کا دورہ کرے گی۔ارشد شریف سے امارات میں وابستہ افراد سے پوچھ گچھ کیے جانے کا امکان ہیخ تحقیقاتی ٹیم چار دن دبئی میں قیام کرے گی۔دوسری جانب پمز سپتال کے ذرائع نے بتایا کہ

مقتول صحافی ارشد شریف کے جسم پر 12 نشانات موجود ہیں، جن میں سے 3 گولیوں کے نشان ہیں، کلیوئیکل بون میں فریکچر ہے جبکہ تیسری پسلی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی جانب سے (آج) منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کو مقتول صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پیش کی جائے گی۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں پمز ہسپتال کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا نوٹس موصول ہو چکا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تمام تفصیلات درج کی گئی ہیں۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بنانے کے بعد کینیا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ملی ہے، کینیا کی رپورٹ میں خون اور جگر کے نمونے لینے کا ذکر ہے، کینیا کی رپورٹ میں ناخن لینے کا ذکر نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق ارشدشریف کی تصاویر لینے والے کیمرہ مین نے بھی بیان ریکارڈ کروا دیا، پوسٹ مارٹم کے دوران تمام میڈیکل بورڈ کو موبائل فونز اندر لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ذرائع نے بتایا کہ کیمرہ مین کے بیان کے مطابق ہائی پروفائل کیس ہونے کے باعث تصاویر ڈی ایس ایل آر کے ذریعے لی گئیں، تصاویر بنانے کے بعد کیمرہ بورڈ کے سربراہ کو دے دیا تھا۔ذرائع کے مطابق کیمرہ مین نے بتایا ہے کہ کچھ تصاویر وہی ہیں جو کیمرے سے لی گئیں، تصاویر لیک کیسے ہوئیں علم نہیں، کیمرہ بورڈ سربراہ کو دے چکا تھا۔ واضح رہے کہ کینیا میں موجود صحافی ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،کینیا پولیس کی جانب سے ارشد شریف کی موت کو شناخت کی غلطی قرار دے کر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران پر مشتمل ٹیم صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے 28 اکتوبر کو کینیا گئی تھی۔مذکورہ ٹیم ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کینیا سے پاکستان واپس پہنچ چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…