لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کامیڈین اداکار طارق ٹیڈی کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت طارق ٹیڈی کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرے گی۔وزیر اعلی پرویزالٰہی نے محکمہ صحت کو طارق ٹیڈی کے مفت علاج معالجے کیلئے فی الفور اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں۔پرویز الٰہی نے کہا کہ اداکار کا علاج جہاں بھی ممکن ہوا پنجاب حکومت کرائے گی۔