پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

والدین کی خدمت پر سعودی خاتون کا اپنے بھائی کو کار کا تحفہ

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں برادرانہ آنسوں اور نرمی کے لمحات کے ساتھ ایک سعودی خاتون نے اپنے بھائی کو اپنے والدین کی دیکھ بھال میں اس کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے اسے ایک کارکا تحفہ پیش کیا ہے۔سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ کو

ناقابل بیان حد تک پسند کیا گیا ہیجہاں خاتون کو اپنے نوجوان بھائی عبدالعزیز شامی کو پیغام بھیجتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں خاتون اپنے بھائی کو والدین کی خدمت پر اس کی قربانیوں کو سراہ رہی ہیں۔اپنے الفاظ میں خاتون نے تصدیق کی کہ نوجوان نے اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت دن اپنے والدین کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے گزارے، یہاں تک کہ وہ خاندان کا سربراہ بن گیا۔خاتون کا کہنا ہے کہ میں والدین کے حوالے سے بہت پریشان تھی مگرجب میں نے دیکھا کہ میرے بھائی کی موجودگی میں میرے والدین محفوظ ہیں تو میں مطمئن ہوگئی۔بہن نے بھائی سے کہا “آپ نے اپنی کار، اپنا پیسہ، اور اپنی زندگی کے بہترین دنوں کو اپنے والدین کے ساتھ رہنے کے لیے قربان کر دیا۔ آپ اس وقت تک نہیں سوتے جب تک آپ کو یقین نہ ہو کہ وہ ٹھیک ہیں۔”قابل ذکر ہے کہ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پربھرپور پذیرائی ملی اور سعودی نوجوان کو والدین کے ساتھ حسن سلوک کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے نوجوان کی خدمات کو سراہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…