میلبرن (این این آئی)بھارتی سابق بلے باز ٹنڈولکر نے کہاہے کہ شاہین انجرڈ نہ ہوتے تو فائنل اور دلچسپ ہونا تھا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔فائنل میچ کے بعد سابق بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ میچ کافی سنسنی خیز رہا،اگر شاہین شاہ انجرڈ نہ ہوتے تو فائنل اور بھی دلچسپ ہونا تھا۔