میلبرن (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا، انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر سیم کرن کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز ملا، انہوں نے 13 وکٹیں حاصل کیں، اس سے قبل پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور شاداب خان بھی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ میں شامل تھے لیکن یہ اعزاز سیم کرن کے حصے میں آیا۔