پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

شعیب ملک 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد اْس وقت کے کپتان یونس خان کا ایک قصہ بتاتے ہوئے آبدیدہ

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کے آل راؤنڈر شعیب ملک 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد اْس وقت کے کپتان یونس خان کا ایک قصہ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ایک ٹی وی پروگرام کے دوران سابق کپتان مصباح الحق نے 2009 کے فائنل کا بتاتے ہوئے کہا کہ

پاکستان کی بیٹنگ کے وقت کریز پر شعیب ملک اور لالا (شاہد آفریدی) تھے جس کے بعد یونس خان نے جانا تھا۔مصباح نے کہا کہ یونس میرے پاس آئے اور کہا پیڈ پہن لو، اگر کوئی آؤٹ ہوا تو تم جاؤ گے، اس وقت مجھے احساس ہوا یونس نے اس لیے مجھے کہا کیونکہ 2007 کے ورلڈ کپ فائنل میں میچ ختم نہیں کر سکا تھا تو اب یہ جائے اور وننگ شاٹ یہ کھیلے۔انہوں نے کہا یونس چاہتے تو جا سکتے تھے کیونکہ ایک ہی رن چاہیے تھا لیکن انہوں نے مجھے بھیجا اور یہ لمحہ میرے لیے بہت ہی خاص تھا۔میزبان کے سوال پر شعیب ملک نے بھی ایک قصہ سنایا جسے بتاتے ہوئے وہ اپنے آنسو قابو میں نہ رکھ پائے۔شعیب نے کہا کہ جب ہم 2009 کا فائنل جیتے تو یونس خان نے مجھے بلایا اور کہا تم ٹرافی پکڑو گے اور یہ میرے لیے انتہائی خاص اور خوبصورت لمحہ تھا۔قومی کرکٹر یہ قصہ سناتے ہوئے رو پڑے، شعیب کا یہ کلپ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا جس پر صارفین نے یونس خان کو سراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…