اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پی پی پی رہنما اعتزاز حسن نے تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے تمام افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے یہ کہہ کر خود کو شرمندہ کروا رہے ہیں، میں پیپلزپارٹی نہیں چھوڑ رہا ہوں،پیپلزپارٹی میں میرا ایک مقام ہے۔ انکا کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کر رہا ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں انکا کہنا تھا کہ ٹویٹر پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں ہے ۔