بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ڈالر کی قدر میں مصنوعی اضافہ کرنے والے بینکوں کی شامت آگئی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ وریونیو میں گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمدنے بتایا کہ جن بینکوں نے روپے کی قدر میں مصنوعی اضافہ کر کے اربوں روپے کمائے ان کیخلاف انکوائری آخری مراحل میں ہے اور رواں ماہ میں مکمل کر لی جائیگی ۔

وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ا سٹیٹ بینک کو سفار ش کی ہےکہ ملوث بینکوں کو زیادہ سے زیادہ جرمانہ عائد کیا جائے ، سینیٹر کا مل علی آغا نے ایف بی آر کی جانب سے بلاجواز نوٹس بھیجنے کا معاملہ کمیٹی میں اٹھایا جس پر چیئرمین نے ایف بی آر سے پیر تک جواب طلب کر لیا ،گورنر اسٹیٹ بینک نے ایل سی کھولنے کے معاملےپر کہا کہ 80فیصد درآمد ی اشیاء پر ایل سی کھولنے میں کوئی مسئلہ نہیں 20فیصد مصنوعات پر اسٹیٹ بنک کی اجازت درکار ہے جبکہ ایل سی کھولنے کی حد بڑھا کر ایک لاکھ ڈالر کردی گئی ہے ، کمیٹی نےکہاکہ پورٹ قاسم میں کھڑے کنٹیرز کی جلد کلیئرنس کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے اور ا نکو کلیئر کیا جائے،روزنامہ جنگ میں  تنویر ہاشمی کی شائع خبر کے مطابق کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، گورنر سٹیٹ بنک نے بتایا کہ بجٹ اور کرنٹ اکائونٹ خسارے میں اضافے کے باعث کرنسی کی قدر پر دبائو بڑھا بعض بنکوں نےصارفین کو زیادہ ریٹ پر ڈالر فروخت کیا ان کیخلاف انکوائری جاری ہے نوٹس دیئے گئے ہیں ،سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ اس وقت ڈالر کی اصل فرق 25سے 30روپے تک ہے ، مارکیٹ ِمیں انٹر بنک ریٹ سے 25سے 30روپے مہنگا مل رہا ہے، سینیٹر فیصل سلیم نے کہاکہ ملوث بنکوں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…