منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب نے مقامی سطح پر تیار الیکٹرک گاڑیوں کا پہلا برانڈ ’سیر‘‘متعارف کرا دیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے اسلامی مملکت کی الیکٹرک گاڑیوں کا پہلا برانڈ ‘Ceer’ متعارف کرا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک گاڑیوں کے برانڈ ‘ceer’ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا برانڈ ہے

جو سعودی عرب کے آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ سیکٹر میں اہم حصہ ڈالے گا۔سعودی ولی عہد نے اسی حوالے سے یہ بھی کہا کہ اس برانڈ کو پبلک انویسمنٹ فنڈ کے تحت لایا جا رہا ہے تاکہ اس شعبے سے منسلک لوگوں کی صلاحیت کو آگے لانے کے ساتھ معاشی ترقی کی طرف بھی بڑھا جا سکے۔محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ مینو فیکچرنگ کمپنی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کاربن کے اخراج میں کمی اور پائیداری کو چلانے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں میں تعاون کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف ایک نیا آٹو موٹیو برانڈ نہیں بنا رہے بلکہ ایک نئی صنعت کاری کر رہے ہیں جو مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرے گا اور ساتھ ہی روزگار کے موقع بھی فراہم کرے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ‘ceer’ برانڈ کا ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ سعودی عرب میں ہی کی جائے گی اور یہ گاڑیاں 2025 تک مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔ سعودی ولی عہد نے اسی حوالے سے یہ بھی کہا کہ اس برانڈ کو پبلک انویسمنٹ فنڈ کے تحت لایا جا رہا ہے تاکہ اس شعبے سے منسلک لوگوں کی صلاحیت کو آگے لانے کے ساتھ معاشی ترقی کی طرف بھی بڑھا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…