کابل (نیوز ڈیسک)افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی سخت مذمت کی ہے۔
افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں پیش آنے والا خودکش حملہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اور اسلامی امارت ایسے تمام دہشت گردانہ اقدامات کی پرزور مذمت کرتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ان دھماکوں اور حملوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افغان حکومت گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے، جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں بھی کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے جی الیون کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
اس کے ساتھ ہی افغان وزارتِ خارجہ نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعے کے قریب ہونے والے دھماکے کی بھی مذمت کی، جس میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ وزارت کے مطابق، ایسے حملے خطے میں امن کے لیے خطرہ ہیں اور تمام ممالک کو مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔
اسلام آباد دھماکا، افغانستان حکومت کا رد عمل آ گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں















































