ابوظہبی (این این آئی )یو اے ای میں رمضان المبارک 2026 کے متوقع آغاز اور عید الفطر کی تاریخیں سامنے آگئیں۔دبئی کے اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیویٹیز ڈیپارٹمنٹ ہجری سے گریگورین ڈیٹ کنورژن ٹول کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز 17 سے 19 فروری 2026 کے درمیان متوقع ہے جس کا پہلا دن جمعرات، 19 فروری کو ہوگا۔
آئی اے سی اے ڈی کے 2026 کے کیلنڈر کی بنیاد پر جمعرات، 19 مارچ 2026 کو رمضان کا مہینہ ختم ہونے کی توقع ہے۔ تمام اسلامی مہینوں کی طرح، ہلال کے چاند کی رویت کے لحاظ سے رمضان 29 یا 30 دن تک جاری رہ سکتا ہے۔رمضان کے اختتام پر عید الفطر کا آغاز ہوتا ہے، یہ تہوار روزے کی تکمیل پر منایا جاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں، عید الفطر 2026 بروز جمعہ 20 مارچ کو متوقع ہے، جو ملک کے سال کے پہلے طویل ویک اینڈ کے آغاز کی علامت ہے۔















































