بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نادرا کی شادی شدہ شہریوں کو وارننگ

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): نادرا نے شادی شدہ شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے اپنی ازدواجی حیثیت نادرا کے ریکارڈ میں اپ ڈیٹ نہ کی تو آئندہ انہیں مختلف قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے تمام شادی شدہ افراد کے لیے ایک اہم اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اپنی Marital Status کو فوری طور پر نادرا کے نظام میں درست کروائیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی پیچیدگی یا سرکاری ریکارڈ میں تضاد پیدا نہ ہو۔
نادرا کے ترجمان کے مطابق، بہت سے شہریوں نے اپنی شادیوں کا اندراج تو یونین کونسل میں کرایا ہے، مگر نادرا کے ڈیٹا بیس میں وہ معلومات اب تک شامل نہیں کی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ شہری اپنے قریبی نادرا سینٹر پر جا کر باآسانی ازدواجی حیثیت کی تصحیح کروا سکتے ہیں۔ یہ اقدام نادرا کے اُس منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت قومی ڈیٹا کو جدید اور درست بنانے کا عمل جاری ہے۔
شہریوں کی سہولت کے لیے نادرا نے ایک ایس ایم ایس سروس بھی متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے شادی شدہ افراد کو اپنے ریکارڈ کی تازہ کاری سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔
مزید رہنمائی یا معلومات کے لیے شہری نادرا کی ہیلپ لائن 1777 (موبائل صارفین کے لیے) یا 051-111-786-100 پر رابطہ کر سکتے ہیں، جب کہ نادرا کی آفیشل ویب سائٹ www.nadra.gov.pk بھی ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
نادرا کے مطابق، شناختی کارڈ پر ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے لیے فیس 100 روپے مقرر کی گئی ہے، تاہم اس عمل کے لیے نکاح نامہ یا شادی کا سرٹیفکیٹ فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…