بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

27 ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی کا انکشاف

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): 27 ویں آئینی ترمیم میں ایک تکنیکی خامی سامنے آنے کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ترمیم قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد دوبارہ سینیٹ کو بھیجی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں ترمیمی بل کی منظوری کے دوران تکنیکی غلطی رہ گئی تھی، جس کے باعث اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں بل کی منظوری کے بعد اسے دوبارہ سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ کل سینیٹ دوبارہ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے گی۔
ذرائع کے مطابق، حکومت نے ترمیمی بل میں مزید ترامیم شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ان اضافی ترامیم کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جن میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ترامیم کی الگ فہرستیں شامل ہیں۔ قومی اسمبلی سے اضافی ترامیم کی منظوری کے بعد بل کو دوبارہ سینیٹ بھجوایا جائے گا۔

اس سلسلے میں سینیٹ اجلاس کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، اور اب اجلاس ایک دن قبل بلا کر آج شام 5 بجے منعقد کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اضافی ترامیم لائی جا رہی ہیں، جبکہ اپوزیشن کی گیارہ ترامیم بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ حکومت ان ترامیم کی منظوری کابینہ سے لے گی، جس کے لیے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ منعقد ہو رہا ہے جہاں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ایوان میں گزشتہ روز سے بحث جاری ہے اور آج شق وار منظوری دی جائے گی۔
یاد رہے کہ حکومت کو بل منظور کرانے کے لیے 224 ووٹ درکار ہیں جبکہ اس کے پاس 237 ارکان کی حمایت موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف بھی آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے اور ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔
حکومت کی کوشش ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ بل کی منظوری اور صدرِ مملکت کے دستخط کے بعد، آئینی عدالت کے قیام کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے جائیں گے۔ اگر قومی اسمبلی آج بل منظور کر لیتی ہے تو کل (جمعرات) کو وفاقی آئینی عدالت کے ججز سے حلف بھی لیا جا سکتا ہے، جس کے ساتھ ہی یہ عدالت عملی طور پر قائم ہو جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…