جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پاک چین تعلقات سے آپ کا کوئی لینا دینا نہیں، چین کا امریکہ کو پیغام

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )سٹمسن سینٹر میں چائنا پروگرام کے ڈائریکٹر کے مطابق چین کا ماننا ہے کہ امریکا کو چین اور پاکستان پر بیجنگ کے قرضوں پر دوبارہ مذاکرات پر زور دینا چاہیے نہ پاک ۔ چین تعلقات پر تنقید کرنی چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان امریکا تعلقات کے حوالے سے دو روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چینی خارجہ پالیسی

کے ماہر یون سین نے کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات جنوبی ایشیا کے لیے چین کی مجموعی حکمت عملی کا ایک عنصر تھے لیکن چین کو کافی اعتماد ہے کہ پاک امریکا تعلقات کی جہت سے قطع نظر، چین کے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ چین، پاکستان بالخصوص سی پیک کے حوالے سے اپنی پالیسی اور توقعات کو بھی ایڈجسٹ یا دوبارہ مرتب کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان تعلقات کے ازسرنو تعین کے حوالے سے چین میں ایک خوش آئند رویہ ہے کہ پاکستان کو اپنی بیرونی حکمت عملی کو دوبارہ متوازن کرنا چاہیے، یہ ایک خوش آئند رویہ ہے کہ پاکستان دوبارہ امریکا سے رابطہ کر رہا ہے۔یون سین نے کہا کہ پاکستان کی توقعات اور بیرونی صف بندی کی حکمت عملی کی اس تبدیلی کو چین میں کافی حد تک منظوری حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ چینیوں کو یقین نہیں تھا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات کی بحالی خطے میں چین کے مفادات کو متاثر کرے گی کیونکہ بھارت اب بھی وہاں موجود ہے جبکہ سی پیک سب سے اہم مہمات میں سے ایک رہے گا چاہے لوگ اس کے بارے میں کیسا ہی کیوں نہ محسوس کریں۔پاک ۔ امریکا بات چیت پر چین کے ردعمل کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس کا زیادہ تر انحصار پاکستان کے بجائے اس بات پر ہے کہ امریکا کیا کہتا ہے۔جب یون سین سے پوچھا گیا کہ امریکا نے تجویز کیا ہے کہ پاکستان کو بیجنگ کے ساتھ اپنے قرض پر دوبارہ بات چیت کرنی چاہیے،

اس پر چین کا کیا ردعمل ہے تو انہوں نے کہا کہ امریکا کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے چین کے متعدد تجزیے دیکھے ہیں جن میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ امریکا پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان چین تعلقات کو تنقید کا نشانہ نہ بنائے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…