اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

سانحہ مری، عدالت نے مری میں نئی پابندی لگا دی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کیس کا فیصلہ سْنا دیا جس میں حکم دیا گیا ہے کہ سانحہ مری کے شہدا کا معاوضہ بڑھایا جائے۔ بدھ کو عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سانحہ مری میں جن لوگوں کی شہادتیں ہوئیں ان کا معاوضہ بڑھایا جائے۔حکم نامے میں کہا گیا کہ مری میں سیوریج،

پانی اور ویسٹ مینجمنٹ کا نظام بہتر بنایا جائے، مری میں غیر قانونی تعمیرات اور درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کی جائے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ محکمہ ہائی وے، محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو 1122 کو سانحے کے ذمہ داروں کے خلاف انکوائری کا حکم دیا جائے۔عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو پارکنگ سائٹس مری سے باہر بنانے، تجاوزات ختم کروانے، ہوٹلز اور رہائشی فلیٹس ریگولیٹ کرنے کی ہدایت کردی۔فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ سانحہ کے بعد جنہیں بلا جواز معطل کیا گیا، ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں ہوگی جب کہ ذمہ دار قرار دیے گئے ریسکیو1122،ہائی وے اور پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے افسران خلاف کارروائی کی جائے۔ذرائع کے مطابق 80 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ پیر 7 نومبر کو جاری ہوگا۔ فیصلے کے مطابق مری میں تمام غیر قانونی عمارتیں مسمار ہوں گی جبکہ تمام کمرشل تعمیرات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ہوٹلز کا میکنزم بنایا جائے اور مری کے ہوٹلز،گیسٹ ہاؤسز کی کیٹگریز بنا کر کرایے مقرر کیے جائیں۔یاد رہے کہ 7 اور 8 جنوری کو پیش آنے والے سانحہ مری میں 23 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…