ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاہور ہائی کورٹ کا مسجد بنویؐ کی بے حرمتی کے الزام میں درج مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کو 4دنوں میں گرفتار کرنے کا حکم

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبدالعزیز نے مسجد بنوی کی بے حرمتی کے الزام میں درج مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کو 4دنوں میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو وزیراعظم کی جانب سے سعودی عرب سے رہا کروانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ

وزیراعظم کون ہوتے ہیں کہ وہ مسجد نبوی کی بے حرمتی میں ملوث افراد کو سعودی جیل سے رہا کروائیں عدالت نے یہ ریمارکس عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی جانب سے مقدمہ کے اخراج کے لئے دائر پٹیشن کی سماعت کے دوران جار ی کئے تھانہ نیو ایئر پورٹ فتح جھنگ پولیس نے شیخ رشید احمدکے علاوہ اس کے بھتیجے راشد شفیق سمیت دیگر افراد کے خلاف اسلامی شعائر کی دانستہ بے حرمتی،توہین آمیز نعرہ بازی،مغلظات بکنے، روضہ رسول کی زیارت کے لئے آئے زائرین اورپاکستانی عمائدین کو ہراساں کرنے اور شعائر اسلام کی انجام دہی سے زبردستی روکنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھاجس پر شیخ رشید احمدنے مقدمہ کے اخراج کے لئے پٹیشن دائر کی تھی گزشتہ روزسماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا آپ نے قرآن کریم نہیں پڑھا؟قرآن میں اللہ تعالی نے نبی کریم ؐ کی آواز سے آواز بلند کرنے سے بھی منع فرمایاہے سیاستدانوں کی وجہ سے آج ملک کا تماشہ بنا ہوا ہے بھارتی میڈیا کو کیا دکھا رہے ہیں کہ سیاستدانوں کی وجہ سے ہی مسجد نبوی ؐ کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا سیاستدان خود کو گندگی سے دور رکھیں۔دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی سید محمد الیاس نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے مقدمہ میں نامزد 2 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے توہین رسالت و توہین مذہب کے مقدمہ میں نامزد عثمان لیاقت اور فیضان رزاق کی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر

مقدمہ کے مدعی عمر نواز کی جانب سے راجہ عمران خلیل ایڈووکیٹ جبکہ ملزمان کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ اور خواجہ سعد خورشید ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے مدعی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت و توہین مذہب پر مبنی بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر کی مذکورہ ملزمان کے خلاف ناقابل تردید شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں

جس وجہ سے ملزمان کسی طور پر بھی ضمانت کے مستحق نہیں ہیں ملزمان نے ایسے جرم کا ارتکاب کیاجس کی سزا سزائے موت ہے لہٰذا ملزمان کسی بھی قسم کی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں مدعی کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ مذکورہ ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کی جائے عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…