جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بیلجیئم میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (این این آئی)بیلجیئم میں مہنگائی کی شرح 1975 کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ملک میں مہنگائی کی شرح میں اب روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہونے لگا ہے۔ گزشتہ ماہ یعنی ستمبر کے مقابلے میں صرف اکتوبر کے مہینے میں ایک فیصد اضافے کے ساتھ مہنگائی 12.27 پر پہنچ گئی ہے۔

بیلجیئم کے اسٹیٹسٹکس آفس کے مطابق 1975 میں آنے والے بحران کے بعد بیلجیئم میں یہ مہنگائی کی بلند ترین سطح ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق مہنگائی میں اس اضافے کی سب سے بڑی وجہ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔ حالانکہ بین الاقوامی منڈیوں میں ان کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔لیکن یورپ میں توانائی کی قیمتوں میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 63.03 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث ان 12.27% میں 6 فیصد کے قریب پوائنٹس توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ہیں۔ اسی وجہ سے سڑکوں پر سونے والوں اور مانگنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دکھائی دیتا ہے۔ان سے جب بات کی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے لئے عزت کے ساتھ مہینے کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہورہا ہے۔اسی طرح توانائی ہی کی قیمتوں کے باعث بنی بنائی یا تیار شدہ خوراک یعنی پزا، فرنچ فرائیز اور چلتے پھرتے کھائی جانے والی اشیا بھی مہنگی ہو گئیں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…