بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خواجہ آصف نے نومبر کو سیاسی طور پر اہم مہینہ قرار دے دیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملکی سیاست ایک اہم موڑ پر آچکی ہے، سیاسی لحاظ سے نومبر کا مہینہ بڑا فیصلہ کن ثابت ہوگا،عمران خان نے شہباز شریف کو آرمی چیف کے تقرر کے لیے باہمی مشاورت کی پیشکش کی، عمران خان کے ذہن میں یہ کیسے آگیا کہ سیاستدان مذاکرات کرکے آرمی چیف لگائیں گے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت ملکی سیاست ایک اہم موڑ پر آچکی ہے، سیاسی لحاظ سے نومبر کا مہینہ بڑا فیصلہ کن ثابت ہوگا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان نے لاہور سے 10 سے 12 ہزار لوگوں کے ساتھ لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا جو مریدکے پہنچتے پہنچتے 3 سے 4 ہزار کا رہ گیا، پنڈی پہنچتے پہنچتے ان کی کیا تعداد رہ جائے گی یہ آپ خود حساب لگا لیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بتایا کہ عمران خان نے انہیں آرمی چیف کے تقرر کے لیے باہمی مشاورت کی پیشکش کی، آئین نے یہ اختیار وزیراعظم کو دیا ہے، عمران خان کے ذہن میں یہ کیسے آگیا کہ سیاستدان مذاکرات کرکے آٓرمی چیف لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فوج کو غیرسیاسی کرتے کرتے کیا ہم ان کو سیاست کا حصہ دار بنالیں، اگر وہ نیوٹرل ہونا چاہتے ہیں تو آپ ان کو جانور کہتے ہیں، آپ کا ساتھ نہ دیں تو میر جعفر میر صادق کہتے ہیں، اور ساتھ میں وزیر اعظم کو پیشکشیں بھی کرتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ طریقہ کار یہ ہے کہ وزارت دفاع کے ذریعے فوج نام بھیجے گی اور یہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے کہ ان میں سے ایک نام کو نیا آرمی چیف مقرر کردے، عمران خان کون ہوتا ہے مشورے دینے اور آفر کرنے والا؟ وہ تو اس وقت رکن اسمبلی بھی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل لاہور میں مذاکرات کی بھی خبریں چل رہی تھیں، قطعی طور پر کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، کوئی رابطہ نہیں ہورہا لیکن عمران خان کو چھوڑنے کا عندیہ دینے والے بہت سے لوگ ہم سے رابطے میں ہیں،

ان میں مستعفی ہونے والے رکن قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ہم سے آئندہ الیکشن کی یقین دہانی چاہتے ہیں، جس حساب سے لوگ ان کو چھوڑنے کو تیار ہیں انہیں تو آئندہ الیکشن میں امیدوار ہی نہیں ملنا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے بیانات پر بھارتی ٹی وی چینلز پر بھنگڑا ڈالا جارہا ہے، 75 برسوں میں کسی سیاستدان نے پاک فوج کے حوالے سے ان حدود کو پار نہیں کیا جو انہوں نے پار کرلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہم سے عام انتخابات کی تاریخ مانگتے ہیں، 13 اگست کو موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی،

اس کے بعد 90 روز گن لیں، وہی الیکشن کی تاریخ ہے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران اگر خون خرابہ ہوا تو ذمہ دار پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومت ہوگی، ان کے لانگ مارچ کے اندر نئے موڑ بھی پیدا ہورہے ہیں، آپ کو آج شام یا کل تک معلوم ہوجائے گا۔ خواجہ آصف نے کہا یہ لوگ ارشد شریف کی بدقسمت رحلت کا بھی سیاسی فائدہ اٹھا رہے ہیں، اس واقعہ کے بعد سلمان اقبال نے یہاں چار پانچ کالیں کی ہیں، کل رات کمیشن بن گیا ہے، اگر عمران خان یا سلمان اقبال کے پاس کوئی شواہد ہیں تو وہ ان کو چھپائیں نہیں،ارشد شریف کی وفات سے بہت روز پہلے ان لوگوں نے بیانات دینا شروع کردیے تھے، اگر کمیشن نے انہیں بلایا اور یہ لوگ نہ آئے تو کارروائی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…