جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

لاہور میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ نے شادیاں رکوادیں

datetime 30  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )لاہور میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ نے شادیاں رکوادیں۔راستوں کی بندش کی وجہ سے دولہے بارات لیکر نہ پہنچ سکے جبکہ لانگ مارچ کے روٹ پر شادی ہالز میں تقریبات التوا کا شکار ہوگئیں۔

باراتیوں کو شادی ہالز تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کئی افراد نے اپنی شادی کے پروگرامات ہی موخر کردیے۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق شاہدرہ سے بارات اور ولیمے کی تقاریب کے مہمان لانگ مارچ گزرنے کے منتظر رہے تاکہ وہ شادی ہالز کیلئے روانہ ہوسکیں۔لاہور کے عوام نے لانگ مارچ کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا سیاسی جماعتیں اپنے احتجاج کیلئے شہریوں کو پریشان کرنے سے پرہیز کریں۔پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں جمعہ کولاہور کے لبرٹی چوک سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا اور رات میں مارچکے شرکا نے شاہدرہ پر پڑا ڈالا تھا۔ لانگ مارچ اب کامونکی کی جانب گامزن ہے۔پی ٹی آئی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لانگ مارچ گوجرانوالہ، جہلم اور گجرات سمیت مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 4 نومبر کو راولپنڈی جب کہ 5 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…