بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

کرکٹ میں اپ ڈائون ہوتے ہیں، جتنا عوام دکھی ہوتی ہے، ہم بھی شکست پر اتنا دکھی ہوتے ہیں‘حارث رئوف

datetime 29  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رئوف نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں پر تنقید تو ہوتی ہے، لوگوں کا کام ہے کہنا، وہ تو کہتے ہیں، اوروں کی باتیں سننے سے بہتر ہے اپنے کھیل پر فوکس کریں، ہم ٹورنامنٹ کھیلنے آئے ہیں، ہمارا فوکس ٹورنامنٹ پر ہے۔پرتھ میں حارث رئوف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تنقید ہوتی ہے لیکن اس پر فوکس نہیں کر رہے۔

اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھا ہے، چھکے پڑنا یا کیچز ڈراپ ہونا سب گیم کا حصہ ہے۔ٹیم میں کافی بحث ہوئی ہے کہ اگلے میچز میں کیسے کھیلنا ہے، ہر پلیئر اگلے میچز میں اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں میچز قریب آکر کھیلے، کرکٹ میں اپ ڈائون ہوتے ہیں، جتنا عوام دکھی ہوتی ہے، ہم بھی شکست پر اتنا دکھی ہوتے ہیں، 2021 کا ورلڈ کپ تو ماضی کی بات ہوئی وہ گزر گیا، یہ نیا ورلڈ کپ ہے، جیسا چاہتے تھے ویسی شروعات نہیں ہوسکی۔فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیم آپس میں بیٹھ کر بات کر کے غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہی ہے، ابھی ٹورنامنٹ باقی ہے، کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں اچھا کھیلیں۔حارث رئوف نے مزید کہا کہ دونوں میچز میں اچھا فنش نہیں کر پائے، ٹیم میں بات ہوئی ہے کہ فنشنگ کو بہتر کیسے بنایا جائے، ٹیم میں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا کافی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میچز کھیل رہے ہیں، کوئی ٹیم ہلکی نہیں ہوتی، ہر ٹیم یہاں جیتنے کے لیے آئی ہے، کسی ٹیم کو یہ نہیں کہا جاسکتا کہ آسان ہے، نیدرلینڈز کیخلاف بھی ہم اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کریں گے۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے کہا کہ اگر ٹیم نہ جیتے تو پرفارمنس کا فائدہ نہیں ہوتا، ٹیم جیتے تو مزہ آتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ آج بروز اتوار پرتھ میں شیڈول ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…