کراچی (آن لائن)امریکی ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اکتوبر کے آخر تک ڈالر 200 روپے تک لانے کا دعویٰ کیا تھا جو پورا نہیں ہو سکا، جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر75پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر2.10روپے مہنگا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت فروخت221.75روپے سے بڑھ کر222.50روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 225.40روپے سے بڑھ کر227.50روپے پر جا پہنچی۔