اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عدالتوں کے کئی فیصلے اچھی سی پینٹنگ کے سوا کچھ بھی نہیں جسٹس شاہد کریم

datetime 23  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کہا ہے کہ آئین میں محفوظ زندگی کا تصور ہے، ایسی زندگی جو ماحولیاتی خطرات سمیت ہر طرح کے خطروں سے محفوظ ہو۔

عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوسرے اور آخری روز موسمیاتی تبدیلیاں اور پاکستان میں سیلاب کے موضوع پر مختلف سیشن ہوئے۔کانفرنس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ عدالتوں کے کئی فیصلے اچھی سی پینٹنگ کے سوا کچھ بھی نہیں،ہمیں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اسکولوں کے نصاب، پاکستان اور بھارت سے متعلق سیشن میں بھارتی مصنفہ ریٹا منچندہ نے بھارت میں تعلیم سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔ ریٹا منچندہ نے بھارتی نظامِ تعلیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک کے ایک اسکول میں حجاب کا مسئلہ سامنے آیا، طالبہ کو اسکول آنے سے روک دیا گیا بلکہ امتحان میں بھی نہیں بیٹھنے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی طالبہ کو امتحان میں روکنے کا معاملہ عدالت میں بھی گیا، تعلیم سے متعلق پالیسی بہت اہمیت رکھتی ہے، پاکستان اور بھارت کے وجود میں آنے کے بعد تعلیم کے چیلنجز سامنے آئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…