اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان جانے کا فیصلہ بی سی سی آئی نے کرنا ہے بھارتی کپتان

datetime 22  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن ( این این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہمارا فوکس اس وقت ورلڈ کپ ہے، پاکستان جانے پر فیصلہ بی سی سی آئی نے کرنا ہے ۔میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ خواہش ہے کہ کل پاکستان کے خلاف مکمل میچ ہو، پورے 40 اوورز ہوں تو اچھا مقابلہ ہی ہوگا۔

بطور کھلاڑی ہم ہر صورتحال کیلئے تیار ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معلوم ہے کہ پاکستان کی بولنگ بہت اچھی ہے اور یہ بولنگ ہمیں چیلنج کرسکتی ہے پر ہماری بیٹنگ اچھی ہے، میچ جیتنے کیلئے ہمیں بولنگ اور فیلڈنگ پر بھی توجہ دینا ہوگی۔بھارتی کپتان نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم بہت چیلنجنگ ہے، پاکستان نے ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں اچھا کھیلا۔انہوں نے کہا کہ بطور کپتان فوکس یہ ہی ہوتا ہے کہ حریف پر پریشر کیسے ڈالنا ہے، چیلنج ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اچھا کریں۔روہت شرما نے مزید کہا کہ پچھلے سال ورلڈ کپ کے بعد خامیوں پر قابو پانا ضروری تھا، پلیئرز کو آزادی اور اعتماد دیا کہ وہ بلاخوف اپنا گیم کھیلیں۔بھارتی کپتان نے کہا کہ ہم نتیجے سے زیادہ کوشش پر فوکس کررہے ہیں، ماضی کا نہیں سوچتے، حال پر فوکس رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیوریٹ یا انڈرڈوگ کا نہیں سوچتا، کوالیفائرز نے بتادیا کہ فیوریٹ یا انڈرڈوگ کچھ نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کل بروز اتوار میچ میلبرن میں شیڈول ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…