جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل کب سے شروع ہو گا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل اگلے پانچ سات روز میں شروع ہو گا ، یہاں کوئی غیر سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوتیں، صرف سیاسی ملاقاتیں ہوتی ہیں، یہاں کوئی بھی ادارہ خالص پروفیشل نہیں، سب پر سیاست اثر انداز ہو رہی ہے۔

منگل کوپاکستان مسلم لیگ(ن)سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاست صرف سیاستدانوں کی ڈومین نہیں رہ گئی ہے، عمران خان اگر بلیک میل کرنا چاہتے ہیں تو ہم نہیں ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے استفسار کیا کہ عمران خان کون ہوتا ہے نواز شریف کا راستہ روکنے والا؟ نواز شریف نے واپس کب آنا ہے فیصلہ پارٹی کرے گی، وطن واپسی کیلئے نواز شریف کو عمران کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے واضح طور پر کہا کہ آئین ہمیں یہ اختیار دیتا ہے کہ ہم قبل از وقت انتخابات کرائیں لیکن ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، فی الحال قبل از وقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں، عمران خان نے اپنے ساتھیوں کو تسلی دینے کے لیے یہ بات کی ہے، ایک دو ملاقاتیں ان کی پرانی شناسائی کی وجہ سے ہوئی ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل اگلے پانچ سات روز میں شروع ہو گا، نئے آرمی چیف کی تعیناتی قطعا ًمتنازع نہیں ہوگی، عمران خان اس تعیناتی کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…