منگل‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2025 

لکھ لیجیے لانگ مارچ نہیں ہوگا ،یہ پیچھے دیکھ رہا ہے کوئی گارنٹی دیدے، ن لیگ کا دعویٰ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آج بھی سیاست کا محور نواز شریف ہیں،،فیصلے نواز شریف کریں گے چاہے کسی کو اچھا لگے یا برا لگے،خود کو پاپولر لیڈر کہنے والا منتیں کر رہا ہے ،میری ہمدری چھ حلقوں کے لوگوں کے ساتھ ہیں جن کے ووٹ کو ڈسٹ بن میں ڈالاگیا ،

جن کا نمائندہ جیت کر بھی ایوان میں نہیں جائے گا،اب دوبارہ ان حلقوں میں الیکشن ہوگا آپ الیکشن الیکشن کھیلیں۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ،مقبول پارٹی کا لیڈر دس دس بارہ بارہ ہزار ووٹوںسے جیتا ہے،عمران خان جیسے احسان فراموش کی بجائے اور کوئی امیدوار اسمبلی جاتا تو وہ نمائندگی کرتا،اس آدمی کے مقدر میں کوئی تعمیری کام نہیں ،عمران خان جیسے فتنے کے کریڈٹ پر مار دھاڑ ہی آسکتی ہے، عمران خان کو چاہیے کہ 272حلقوں سے خود ہی انتخابات لڑ لے۔انہوںنے کہا کہ ۔ عمران خان اعظم سواتی اورشہباز گل کے تمام باتوں کو ٹھیک کہتا ہے، یہ غیر جمہوری لیڈر ہے ۔ اس کو حکومت میں لانے کے لئے تمام غیر آئینی اقدامات کئے گئے ،اس کو لیڈر تو نہیں کہا جاسکتا اس کو فاشسٹ ٹولہ ضرور کہا جاسکتا ہے۔ا نہوںنے کہا کہ ۔عمران خان اکتوبر دو ہزار گیارہ کے جلسے سے پہلے ایک تانگہ پارٹی تھی،،ان کو تانگہ پارٹی سے ویگن اور پھر جہاز کی پارٹی بنایا گیا ،دو ہزار چودہ کے دھرنے میں بھی موصوف امپائر کی انگلی ڈھونڈ رہے تھے،یہ پہلے گالی دیتا جب کام نہیں بنتا تو پھر پائوں پکڑ لیتا ہے۔انہوںنے کہا کہ تمام کارنامے اس شخص نے سر انجام دیئے ،فرح گوگی پیسے کھا رہی تھی پنکی پیرنی ہیرے لے رہی تھی۔ عام انتخابات آئیں گے تو تمہیں پتہ چل جائے گا ،عمران خان صاحب بی ہائنڈ دا سین کی آپ بات نہ کیا کریں،

آپ کو نہیں پتہ بی ہائنڈ دا سین کیا ہے آپ کو سب پتہ ہے،آپ کا پالاان سیاسی مخالفین سے پڑا ہے جو کردار والے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جب تم پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے بارے میں کہو گے کہ قومی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں نہیں تو دنیا پھر کیا کہے گی۔،اس کو کہتے ہیں سفارتی تعلقات کہ امریکی صدر کو اپنا بیان واپس لینا پڑا ہے،پوری قوم اپنے اثاثوں کا دفاع کرنے کے لئے ہروقت تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ لکھ لیجیے لانگ مارچ نہیں ہوگا ،یہ پیچھے دیکھ رہا ہے کہ کوئی ہمیں گارنٹی دیدے،گارنٹی ان کو نہیں ملے گی ،رانا ثنا اللہ ان کا علاج کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو بچانے کے لئے مشکل فیصلے کئے جس کی وجہ ہماری سیاست کو نقصان پہنچا اور عوام یہ اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوںنے عمران خان پاگل ہوچکا ہے،عمران خان تو یہ بھی کہتا ہے مجھے زہر دے کر مارنے لگے ہیں ،وہ یہ بھی کہتا ہے میری ویڈیوز آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی سے کہیں اپنی فکر کریں ،اسلم اقبال ان کی جگہ لے چکا ہے،،عوام دیکھ رہی ہے کہ ڈاکو اور جواری پنجاب کے حکمران بن گئے ہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ اپوزیشن میں بھی اس آدمی کا یہی حال ہے کہ جلا ئوگھیرا گالی گلوچ کی بات کرتا ہے،یہ بار بار اکساتا ہے کہ ادارے اس کو حکومت میں لاسکیں،اس کو اس ملک پر مسلط کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک طرف کہتا ہے میں مقبول لیڈر ہوں تو اپنے پائوں پر کھڑے ہو،لیڈر عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں منتیں کیوں کر رہے ہو، دھمکیاں کیوں دیتے ہو،،قومی ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں کام کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…