جمعرات‬‮ ، 20 جون‬‮ 2024 

ووٹر فہرستوں سے ساڑھے 25 لاکھ مردہ افراد کے نام خارج

datetime 16  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نئے ووٹرز کے اندراج کے باوجود گزشتہ 5 ماہ کے دوران ووٹرز کی تعداد میں ساڑھے 25 لاکھ کی کمی آئی ہے جس کی وجہ وفات پا جانے والے ووٹرز کے ناموں کا فہرستوں سے اخراج ہے ۔تازہ ترین اعداد و شمار اور مئی میں جاری کردہ جائزے کے مطابق مئی میں ووٹروں کی کل تعداد 12 کروڑ 47 لاکھ تھی جو اب گھٹ کر 12 کروڑ 22 لاکھ رہ گئی ہے۔

مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ سے کم ہو کر 6 کروڑ 64 لاکھ رہ گئی، خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 67 لاکھ سے کم ہو کر 5 کروڑ 57 لاکھ ہو گئی۔مثبت پہلو یہ ہے کہ مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں فرق مئی میں ایک کروڑ 13 لاکھ سے کم ہو کر اب ایک کروڑ 6 لاکھ رہ گیا ہے۔ووٹر لسٹوں سے حذف کیے گئے ساڑھے 25 لاکھ ناموں میں پنجاب سے 14 لاکھ 60 ہزار، سندھ سے 5 لاکھ 63 ہزار، خیبر پختونخواہ سے 4 لاکھ 95 ہزار اور بلوچستان سے 78 لاکھ 63 ہزار نام شامل ہیں۔اسلام آباد واحد علاقہ ہے جہاں ووٹرز کی تعداد 93 ہزار 800 سے بڑھ کر 98 ہزار 400 ہو گئی۔پنجاب میں مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں 5 لاکھ 49 ہزار ووٹرز کا فرق ہے جو باقی تمام صوبوں میں مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان فرق سے زیادہ ہے۔ضلع وار فہرستوں کا جائزہ ظاہر کرتا ہے کہ مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں 2 لاکھ سے زائد فرق رکھنے والے اضلاع کی تعداد نومبر 2021 میں 16 سے کم ہو کر 7 رہ گئی اور ان تمام کا تعلق پنجاب سے ہے۔مرد و خواتین ووٹرز کے درمیان 2 لاکھ سے زائد فرق والے اضلاع کی فہرست سے باہر ہونے والے اضلاع میں بہاولنگر، مظفر گڑھ، ملتان، وہاڑی، اوکاڑہ، بہاولپور، سرگودھا، خانیوال اور کراچی (غربی)شامل ہیں۔

لاہور ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 64 لاکھ 30 ہزار ہے، جس میں ساڑھے 34 لاکھ مرد اور 29 لاکھ 70 ہزار خواتین ووٹرز شامل ہیں جو کہ 4 لاکھ 80 ہزار کا فرق ظاہر کرتا ہے، گزشتہ سال نومبر میں یہ فرق 5 لاکھ 48 ہزار تک تھا، فیصل آباد میں یہ فرق گزشتہ سال 4 لاکھ 48 ہزار سے کم ہو کر 4 لاکھ 12 ہزار رہ گیا ہے۔اس کے برعکس 5 اضلاع میں کل رجسٹرڈ ووٹرز میں خواتین کی تعداد 48 فیصد سے زائد ہے، جن میں پنجاب کے 4 اور بلوچستان کا ایک ضلع شامل ہے۔

پنجاب کے ضلع چکوال کو 49 فیصد سے زائد خواتین ووٹرز کا حامل ہونے کا منفرد اعزاز حاصل ہے، یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں 11 لاکھ 90 ہزار سے کم ہو کر 11 لاکھ 60 ہو گئی۔ضلع راولپنڈی میں خواتین ووٹرز کا تناسب 48.20 فیصد، صحبت پور (بلوچستان)میں 48.17 فیصد اور اٹک میں 48.02 فیصد ہے۔دیگر اضلاع جن میں خواتین ووٹرز کا تناسب زیادہ ہے ان میں خوشاب 47.83 فیصد، اسلام آباد 47.36 فیصداور واشوک 47.09 فیصدشامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…