جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان اپنے بیٹے کو جانشین بنانا چاہتے ہیں راجہ ریاض کے اہم انکشافات

datetime 16  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں چینی اسکینڈل کا ذمہ دار عمران خان تھا، پنجاب کی حکومت فرح گوگی چلارہی تھی، عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بھی فرح گوگی نے بنوایا تھا، بشریٰ بی بی بھرپور سیاست کرتی ہیں، وفاقی اور صوبائی کابینہ میں کئی وزراء بشریٰ بی بی کے کہنے پر بنے تھے، فرح گوگی کے پاس بھی بشریٰ بی بی کی وجہ سے اختیارات تھے۔

محمود خان کو بھی بشریٰ بی بی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنوایا تھا، جہانگیر ترین اور عون چوہدری کو نکالنے میں بشریٰ بی بی کا بہت اہم کردار تھا، رانا ثناء اللہ کیخلاف اینٹی کرپشن کا مقدمہ پنجاب حکومت کا ڈرامہ ہے، عمران خان لندن میں موجو د اپنے کسی بیٹے کو اپنا جانشین بنانا چاہتے ہیں، آئین کے مطابق آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کا اختیار ہے ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی طرح آرمی چیف بھی سینیارٹی پر مقرر کیا جائے تو یہ مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا، عمران خان کیخلاف ویڈیو سوفیصد درست ہے لیکن اسے نہیں چلانا چاہئے، پرویز الٰہی کا ساتھ ملنا عمران خان کے کسی دوست کی مہربانی ہے۔وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجا ریاض نے مزید کہا کہ میرا گروپ آج بھی پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہے، ہم تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے، قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی نمائندگی کررہے ہیں، ہمارے گروپ میں اکیس ارکان قومی اسمبلی شامل ہیں، حال ہی میں لاہور سے آسیہ بی بی بھی ہمارے ساتھ شامل ہوگئی ہیں، ہم نے عمران خان کے خلاف کسی جگہ ووٹ نہیں ڈالا، عمران خان کے جہانگیر ترین پر جھوٹا مقدمہ کروانے کے بعد میرے اختلافات شروع ہوگئے تھے۔

پارلیمانی پارٹی کی ہر میٹنگ میں کہتا تھا عثمان بزدار کرپشن کررہے ہیں، عمران خان نے مجھے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگوں میں بات کرنے سے بھی روک دیا تھا، پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں دعوت ملنا بند ہوگئی تو میں نے جانا چھوڑ دیا تھا، عمران خان سچ سننے کیلئے تیار نہیں تھے۔راجا ریاض نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں چینی اسکینڈل کا ذمہ دار عمران خان تھا، چینی باہر بھیجنے اور سبسڈی کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی۔

اس معاملہ میں جہانگیر ترین کا کوئی قصور نہیں تھا، عثمان بزدار نے چینی پر سبسڈی دینے کیلئے شوگر ملز مالکان سے پیسہ لیا تھا، عمران خان سے جب بھی کرپشن پر بات کی انہوں نے کہا ثبوت لاکر دو، عام ایم این اے کے پاس ثبوت نہیں اطلاعات ہوتی ہیں، ایجنسیاں بھی کہہ رہی تھیں عثمان بزدار، فرح گوگی اور وفاقی وزراء اربوں روپے میں کرپشن کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…