وزیراعلی پنجاب کاصوبے میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان، تلہ گنگ بھی شامل

14  اکتوبر‬‮  2022

لاہور (این این آئی) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے صوبے میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان کر دیا، تونسہ شریف، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کو نئے اضلاع بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ایوان وزیر اعلی میں ہوا

جس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اورسابق وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے خصوصی شرکت کی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے پنجاب میں نئے اضلاع پر بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ نئے اضلاع بننے سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی، نئے انتظامی اضلاع بننے سے تعلیم، صحت اور دیگر سہولتوں میں اضافہ ہو گا، نئے اضلاع بنانے کا فیصلہ ارکان اسمبلی اور عوام کی سہولت کو مد نظر رکھ کر کیا ہے۔چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ نئے اضلاع بننے سے ترقی کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچیں گے، نئے اضلاع کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامز ن کیا جائے گا۔اجلاس میں محسن لغاری کے مطالبے پر جام پور کو ضلع بنانے پر بھی کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اگلے چند دنوں میں اس ضمن میں میٹنگ میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا، تونسہ شریف، مری، وزیرآباد،تلہ گنگ اور کوٹ ادو کے اراکین اسمبلی نے اضلاع کی منظوری پر وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا۔ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کا یہ فیصلہ عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے، آپ نے عوام کے دیرینہ مطالبے کو مختصر مدت میں پورا کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ تونسہ شریف کو ضلع بنانے پر عمران خان اور وزیراعلی پرویز الہی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تونسہ شریف کے ضلع بننے سے علاقے کے عوام کی محرومیاں دور ہوں گی۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ میں نے 2005میں تونسہ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا، 2005 میں تونسہ کو ضلع بنانے کا اعلان ایم این اے خواجہ شیراز کے بہت بڑے جلسے میں کیا تھا، 2018میں حافظ عمار یاسر کے بڑے جلسے میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اب تونسہ اور تلہ گنگ کو ضلع بنا نے کی منظوری بھی میں نے دی، تونسہ اور تلہ گنگ کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جانے پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتا ہوں، مری، وزیرآباد اور کوٹ ادو کو بھی ضلع بنانے کی منظوری دی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…