جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہنواز نے جو کیا اس کی مذمت کرتی ہوں، سزا ضرور ملے گی، والدہ ثمینہ شاہ

datetime 1  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سارہ قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز کی والدہ ثمینہ شاہ نے کہا ہے کہ پولیس آئی تو میں نے بیٹے کو پولیس کے حوالے کیا، ماں کے لیے اس سے بڑھ کر کیا امتحان ہوسکتا ہے۔ثمینہ شاہ نے کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہنواز نے جو کیا اس

کی مذمت کرتی ہوں، سزا ضرور ملے گی، مجھے ایاز امیر فون کرتے رہے لیکن میرا فون کمرے میں تھا، انہوں نے شاہنواز کے فون پر مجھ سے بات کی۔ثمینہ شاہ نے کہا کہ ایاز امیر نے کہا شاہنواز کو پکڑ کر رکھو، میں نے پولیس کو اطلاع کردی ہے، میری حالت بری تھی اور میں صدمے میں تھی، میں نے شاہنواز کو دوسرے کمرے میں بٹھایا اور پولیس کا انتظار کیا۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتی تو بیٹے کو بھگا سکتی تھی، باپ نے کہا شاہنواز کو رسیوں سے باندھ دو، میں نے ایاز امیر کو کہا گھر پر کوئی نہیں، میں اکیلی ہوں، شاہنواز نے مجھے کچھ نہیں کہا، بس دروازہ بند کردیا۔ثمینہ شاہ نے کہا کہ گھر میں میرا کمرہ آخر میں اور شاہنواز کا شروع میں ہے، میرے کمرے تک آواز آنے کا سوال نہیں ہوتا، اگر آواز آئی ہوتی تو کیا میں کچھ نہ کرتی۔انہوں نے کہا کہ رات کو شاہنواز نے مجھے میسج کیا کہ سارہ کے والدین سے وقت طے کرلیں، میری سارہ کے والدین سے اچھی طرح تین چار بار بات ہوئی، مجھے یہ بھی معلوم نہیں کہ کب دونوں کی لڑائی ہوئی۔ثمینہ شاہ نےکہا کہ سارہ نے کبھی کچھ نہیں بتایا، بیٹے نے پتا نہیں کیا کیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…