عمر کوٹ (این این آئی)عمرکوٹ میں چھاچھرو روڈ پر سیلاب متاثرین نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی گاڑی روک لی اور شکایات کے انبار لگا دئیے۔ متاثرین کے مطابق ان کے گھر بارشوں کی نذر ہوگئے، نہ راشن ملا ہے نہ پانی دستیاب ہے۔سیلاب متاثرین نے کہا کہ ان کے علاقوں سے پانی نکالا جائے تاکہ وہ اپنے گھروں کو واپس جاسکیں۔وزیراعلی نے اس موقع پر افسران کو ہدایات دیں، متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل جلد حل ہوں گے۔