ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

تعلیمی اداروں میں بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

datetime 14  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد (این این آئی) پنجاب بھر میں کورونا سے بچا کیلئے 5 سے 12 سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کورونا بچا ویکسین مہم کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہو گا۔ پانچ روزہ مہم 19 ستمبر سے 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور نادرا میں اندراج کرنا بھی ضروری ہو گا۔ بچوں کی ب فارم کے ذریعے انٹری کروائی جائیگی۔

علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کروانے والے مریضوں کے لیے پینل میں مزید ہسپتال شامل کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔ ہیلتھ کارڈ پروگرام میں سرجری کی جدید ٹیکنالوجی سائبر نائف شامل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔وزیراعلی کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرانیوالوں کیلئے آسانیاں پیداکی جارہی ہیں ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مزید امراض کے علاج کی سہولت بھی دیں گے عمران خان کے ویژن کے مطابق ہیلتھ کارڈ کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورنا وائرس میںمبتلا 3 مریض چل بسے ۔تفصیلات کے مطابق ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 70 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں مزید 118 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 82 کی حالت تشویش ناک ہے،پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 603 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں،کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 71 ہزار 413 ہو چکی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 16 ہزار 973 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کل 3 کروڑ 3 لاکھ 20 ہزار 2 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 36 فیصد،گلگت میں 1 اعشاریہ 64 فیصد اور پشاور میں 1 اعشاریہ 42 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…