آج عدلیہ سمیت ساری دنیا کہہ رہی ہے نواز شریف سے زیادتی ہوئی، خواجہ آصف
اسلام آباد (آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الیکشن عمران خان کی ڈیمانڈ پر نہیں،
2023 میں وقت پر ہوں گے۔ عمران خان کا بار بار اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنانا ان کی حکمت عملی ہے۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری قانونی معاملہ ہے تمام کیسز قانون کے مطابق چلنے چاہئیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد سے ان کی خواہش ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ رہے،
اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوئی ہے تو وہ آئین کی بالا دستی کی وجہ سے ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ آج عدلیہ سمیت ساری دنیا بات کر رہی ہے
نواز شریف سے زیادتی ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف ہر وقت سیلاب زدہ علاقوں کے دوروں میں مصروف ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو صرف جلسوں اور اپنے اقتدار کی پڑی ہے۔