جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی بائولرز کو بائولنگ کرتا دیکھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، شان ٹیٹ

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی بالرز کو بالنگ کرتا دیکھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ایشیا کپ کے منتظمین کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر اور قومی ٹیم کے

بالنگ کوچ نے کہا کہ نسیم شاہ، محمد حسنین اور حارث رؤف جیسے کھلاڑیوں کو تیز رفتار سے باؤلنگ کرتے دیکھنا ان کے لیے ایک حیرت انگیز تجربہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جب نسیم بالنگ کرانے کیلئے بھاگ رہا ہوتا ہے اور پیچھے کراؤڈ خوشی منا رہا ہوتا ہے، اس کے بعد پھر بال مس ہو یا باؤنڈری کی طرف جائے، دونوں صورتوں میں شائقین کی دھاڑ ایک غیر معمولی بات ہے۔شان ٹیٹ نے کہا کہ بطور باؤلنگ کوچ آپ چاہتے ہیں کہ بالرز اچھا کریں، میں بطور بولنگ کوچ پاکستانی ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے کے بعد سے نوجوان فاسٹ باؤلرز کی کارکردگی سے خوش ہوں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کے بابر اعظم سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ بابر اعظم نے ہمارے بیٹنگ آرڈر کو ایک اور چیز دِکھا دی کہ ہماری ٹیم میں سب میچ ونر ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ بابر اعظم پر کسی کو شک نہیں ہے، اس کی کلاس دنیا کے سامنے ہے، سب اس کی تعریف کرتے ہیں کہ وہ میچ ونر ہے۔ثقلین مشتاق نے کہا کہ وہ ورلڈ کلاس بیٹر ہے، دو تین میچز میں ان کے نہ چلنے سے دیگر بیٹنگ لائن اپ میں نئی روح پھونک دی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…