پشاور(این این آئی)پشاورہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں صارفین سے فیول پرائس ایڈجسمنٹ وصولی کومعطل کردیاہے ،عدالت نے وفاقی حکومت، واپڈا،پسیکو،نیپرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔پشاورہائی کورٹ میں بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کی وصولی
کے حوالے سے درخواست پرسماعت ہوئی، درخواست گزارنے عدالت کو بتایاکہ خیبرپختونخوا کے صارفین سے بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسیمنٹ وصولی غیر قانونی ہے،خیبرپختونخوا کے صارفین کو ہائیڈور الیکٹرک پاورجنریشن کی بجلی مل رہی ہے اورکے پی اس میں خود کفیل ہے،خیبر پختونخوااضافی بجلی ملک کے دیگر حصوں کودے رہی ہے، دیگرذرائع سے بجلی پیداکرنے پرفیول پرائس ایڈجسمنٹ لاگو ہوتاہے،جسٹس روح الاامین اورجسٹس شاہد خان پر مشتمل دورکنی بینچ نے مختصرفیصلہ جاری کردیا، عدالت نے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی وصولی پرحکم امتناع جاری کردیا اور صارفین سے بجلی بل میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ وصولی کومعطل کردیا،عدالت نے وفاقی حکومت، واپڈا، پسیکو، نیپرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ پشاورہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں صارفین سے فیول پرائس ایڈجسمنٹ وصولی کومعطل کردیاہے