اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اسحاق ڈار میرے خلاف آرٹیکل لکھتے ہیں، ڈھکی چھپی بات نہیں، مفتاح اسماعیل

datetime 26  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ شہباز شریف اگر اسحاق ڈار یا کسی اور کو وزیرخزانہ بنانا چاہتے ہیں تو بنادیں، اسحاق ڈار میرے خلاف آرٹیکل لکھتے ہیں یہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میری اور اسحاق ڈار کی معاشی فلاسفی مختلف ہے،اسحاق ڈار باہر گئے تو پارٹی نے مجھے ذمہ داری سونپی، وزیراعظم مجھے جس دن ہٹانا چاہیں ہٹادیں میرے لیے خوشی کا باعث ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پیٹرول، بجلی مہنگی کرنے سے نواز شریف سمیت کوئی سیاستدان خوش نہیں ہوگا، میرا کونسا ایسا فیصلہ ہے جس کی شہباز شریف ذمہ داری نہیں لیتے، نواز شریف اور شہباز شریف دونوں کی رائے سے وزیر خزانہ بنا ہوں۔وزیرخزانہ نے کہاکہ عمران خان کو وفاق میں حکومت نہیں ملے تو کیا ملک کو ڈیفالٹ کردیں گے، حیرت ہوئی کہ آئی ایم ایف میٹنگ سے پہلے آخری ورکنگ ڈے پر خط لکھا، پی ٹی آئی اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ملک کی معیشت دا اؤپر لگا رہی ہے، ملک سیلاب کی زد میں ہے اس وقت سیاست نہیں کرنی چاہیے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف حکومت پاکستان سے ڈیل کرتا ہے، پیر کے روز آئی ایم ایف کا پروگرام منظور ہو جائے گا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم اس سال زرمبادلہ ذخائر بڑھائیں گے، قطر سے 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا، جب سے شہباز شریف کی حکومت آئی ہے ہم نے ریکارڈ ریونیو جمع کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…