ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا، عمران خان

datetime 26  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے،ملک کو معاشی استحکام نہ ملنے تک مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی،سیلاب سے نقصانات پر

دل خون کے آنسو رورہا ہے،مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا، انتظامیہ ہر متاثرہ شخص تک رسائی ممکن بنائے،نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے،رضاکارسیلاب متاثرہ افراد کی مدد اور خدمت کریں، ڈیم تعمیر کر کے ہم سیلاب کے نقصانات سے بچ سکتے ہیں، اگر ہمارے پاس ڈیم ہوتے تو سیلابی پانی سے نقصانات کی بجائے ترقی ہوتی۔ جمعہ کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلی خیبرپختونخوا نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، دورے کے دوران عمران خان اور محمودخان نے متاثرہ اضلاع میں نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب متاثرین کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے سند ھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے ہونے والی نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہاہے، 2010کے سیلاب میں بھی اتنے نقصانات نہیں ہوئے جتنے حالیہ سیلاب میں ہوئے، سندھ اور بلوچستان میں بھی بہت نقصان ہوا ہے، ہماری حکومت کا 10ڈیم بنانے کا منصوبہ تھا کیونکہ ڈیموں سے ملک کو فائدہ ہوتا ہے۔ اگر ہمارے پاس ڈیم ہوں تو پانی کو ذخیرہ کیا جاسکتا ہے، کوہ سلیمان کی پہاڑی پر ڈیم بننا چاہیے،سیلاب کے نقصانات سے بچنے کا واحد حل چھوٹے اور بڑے ڈیموں کی تعمیر ہے،

ٹانک زام ڈیم کی فیزیبلٹی کی گئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ڈیم تعمیر کرکے ہم سیلاب کے نقصانات سے بچ سکتے ہیں، ڈیم تعمیر کرکے ہم بارشوں کے پانی کو قیمتی اثاثہ بنا سکتے ہیں،پاکستان میں ڈیمزکی تعمیر ناگزیر ہے، اپنے دور حکومت میں دس ڈیمز بنانے کا پلان بنایا تھا، متعلقہ انتظامیہ ہر متاثرہ شخص تک رسائی ممکن بنائے،نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔عمران خان نے کہا کہ

حالیہ سیلاب سے نقصانات پر دل خون کے آنسوں رورہا ہے، بارشوں سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔ متاثرین کی بلا تفریق مدد کی جائے، مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا، متاثرین کے دکھ درد میں شریک ہوں۔انہوں نے رضاکاروں کو ہدایت کی کہ وہ سیلاب متاثرہ افراد کی مدد اور خدمت کریں، ہم سب کو سیلاب زدگان کی خدمت کرنی چاہیے، مشکل کی اس گھڑی میں

انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، میں پلان بنا رہا ہوں کہ سروے کر کے متاثرین کی امداد کرسکوں۔انہوں نے کہا کہ جب تک ملک کو معاشی استحکام نہیں ملتا مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی، اس حکومت نے مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، ملک مجرموں کے ہاتھ میں ہے اورایک مجرم باہر ملک میں بیٹھا ہے، اس حکومت نے ایک نجی ٹی وی کو بھی بند کردیا ہے۔ یہ حکومت کچھ بھی کرلے ہمیں فائدہ ہو رہا ہے، ہم

ضمنی الیکشن بھی جیت رہے ہیں۔دوسری طرف ٹویٹر پر سابق وزیراعظم نے لکھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے سیلاب سے تباہ شدہ علاقوں کو دیکھنے گیا، تباہی لامتناہی ہے۔عمران خان نے لکھا کہ وزیراعلی کے ساتھ بات چیت کی کس طرح متاثرین کے لیے امداد کے پیمانے اور رفتار کو بہتر بنایا جائے، بچوں سمیت بیماری کے پھیلا کیخلاف اتحجاجی تدابیر کی ضرورت ہے۔انہوں نے لکھا کہ میں نے ٹانک اور ڈی آئی خان میں جو سیلاب دیکھا اس سے ظاہر ہوتا ہے پاکستان کس چیلنج کا سامنا کر رہا ہے کیونکہ ملک بھر کے دیگر کئی علاقوں میں بھی یہی صورتحال ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…