سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا حکم جاری کر دیا

25  اگست‬‮  2022

ریاض (آن لائن)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں 1 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا حکم جاری کردیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان کاحکم سعودی عرب کا پاکستان کی معیشت اور عوام کی مددکا اعادہ ہے۔واضح رہے کہ شاہ سلمان

کی جانب سے یہ حکم پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فون پرگفتگو کے بعد جاری کیا گیا ہے۔دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی، جس پر بلاول بھٹو نے اپنے سعودی ہم منصب سے اظہار تشکر کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو میں پاک سعودی وزرائے خارجہ نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اپنے سعودی ہم منصب سے اظہار تشکر کیا گیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سعودی ہم منصب کو پاکستان میں غیرمعمولی سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بدترین سیلابی صورت حال کے حوالے سے اظہار یکجہتی پر سعودی عرب سے اظہار تشکر کیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کو بھی سراہا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…